ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولت کے کاموں کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جبکہ عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ناظم آباد انڈر پاس سے سریا چوری کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انجینئرنگ کو انڈر پاس کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ عوامی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے تعمیر کیے جانے والے منصوبوں کی حفاظت اجتماعی ذمہ داری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی ضروری ہے جو عوامی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے فلائی اوورز اور عوامی انڈر پاسز کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ عوامی منصوبوں کو چوری، نقصان اور تخریب کاری سے محفوظ رکھا جاسکے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ محکمہ انجینئرنگ کو ناظم آباد انڈر پاس کی بحالی کا کام مقررہ رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر شہر کی اہم اور مرکزی شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ منہاس روڈ کے بعد ابو الحسن اصفہانی روڈ کی مرمت و بحالی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں اور اہم شاہراہوں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی کے مطابق عوامی مقامات پر بغیر واجب الادا محصول ادا کیے تشہیری مواد اور اشتہارات لگانے کے خلاف محکمہ شہری محافظین کی کارروائیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات سے غیر قانونی اشتہارات ہٹانے اور انہیں تحویل میں لینے کا عمل جاری ہے، جسے شہریوں کی جانب سے بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، عوامی مقامات کے تحفظ اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی تشہیر کے خلاف کارروائی کا مقصد شہری وسائل کا تحفظ اور کراچی کو بہتر، محفوظ اور منظم بنانا ہے۔
Read Next
55 منٹس ago
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
1 گھنٹہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
2 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago






