بلدیہ عظمٰی لاہور کا واہگہ بارڈر سمیت باغبانپورہ جلو،صحافی کالونی،ہربنس پورہ،جی ٹی روڈ، مناواں اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز،چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی، شہزاد رسول، انچارج آپریشنز /تحصیل شالیمار کی سربراہی میں باغبانپورہ بازار، ہرا والا بازار، جی ٹی روڈ، واہگہ بارڈر، صحافی کالونی، مناواں، جلو کینال اور ہربنس پورہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔

دورانِ آپریشن تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کیا گیا اور ضبط شدہ سامان اسٹور میں داخل کروا دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button