شہر لاہور میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے فیلڈ میں ہنگامی دورے جاری ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےصفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور سینیر افسران بھی سی ای او کے ہمراہ فیلڈ میں موجود تھے۔سی ای او شہر یار عارف خان نےٹولنٹن مارکیٹ کے ویسٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق صفائی انتظامات کو چیک کیا۔دکانداروں سے صفائی انتظامات کے بارے میں بات چیت بھی کی۔جبکہ اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کے ہمراہ دکانداروں کو دکان کے باہر ڈسٹ بنز رکھنے اور کوڑا ویسٹ کنٹینر میں پھینکنے کی ہدایات بھی کیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا عملہ ٹولنٹن مارکیٹ میں تینوں شفٹوں میں صفائی اور دھلائی یقینی بنا رہا ہے۔مزید برآں صفائی ورکرز شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح سویرے یقینی بنا رہے ہیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
12 منٹس ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا واہگہ بارڈر سمیت باغبانپورہ جلو،صحافی کالونی،ہربنس پورہ،جی ٹی روڈ، مناواں اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
7 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تجاوزات کے ساتھ غیرقانونی بینرز کے خلاف آپریشن،کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن،8 سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
2 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کا مشن:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مختلف علاقوں کے دورے
Related Articles
CEO LWMC visits Data Ganj Bakhsh Town, checks sanitation arrangements & workers’ attendance
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
4 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
6 دن ago



