وزیراعلٰی مریم نوازشریف 8 دسمبر کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی خصوصی دعوت پر سرکاری دورے کیلئے چین روانہ ہوں گی۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف 8دسمبر کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی -وزیراعلی مریم نواز شریف حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے بین الاقوامی ترقی کے شعبے کی دعوت پر چین کا 8روزہ دورہ کریں گی – 8 سے 15 دسمبر تک دورہ چین میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت اعلی سطح10رکنی وفد بھی وزیر اعلی کے ہمراہ ہو گا-وزیراعلی مریم نوازشریف کے لئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے -وزیراعلی مریم نواز شریف دورہ چین میں سی پی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیوجیان چاؤ سے ملاقات کریں گی جبکہ نائب وزیر سن حیان وزیراعلی مریم نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی-وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی پی سی کی مرکزی قیادت او رچین کے وزیر ماحولیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں – وزیراعلی مریم نواز شریف کو شی جی تان ہسپتال کے خصوصی دورے کے دوران چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی- وزیراعلی مریم نواز شریف بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ کریں گی-وزیراعلی مریم نواز شریف کیلئے سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کے دورے بھی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں – وزیراعلی مریم نواز شریف دورہ چین کے دوران درآمدی اشیا کی نمائش میں شرکت کریں گی اور سی پی سی سینٹرل کانگریس اور میوزیم کابھی دورہ کریں گی- وزیراعلی مریم نواز شریف خصوصی طورپر چین کے ایک پرائمری سکول کا دورہ کریں گی جہاں انہیں چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف قابل تجدید توانائی کے نظام کا جائزہ لینے کیلئے جیانگ ڈنگ ری نیوایبل انرجی فسیلیٹی کا بھی دورہ کریں گی -وزیراعلی مریم نواز شریف ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی-پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے -چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی -چین اور صوبہ پنجاب میں اشتراک عمل اور معاشی تعاون کے امکانات پر بھی پیش رفت متوقع ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button