سید علی عباس بخاری ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات،امجد حسین ڈھلوں ریٹائرڈ

محکمہ بلدیات پنجاب نے تقرری کے منتظر سید علی عباس بخاری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات کر دیا ہے وہ ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے۔

یہ سیٹ امجد حسین ڈھلوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی ہے۔سید علی عباس بخاری لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں۔جو پہلے بھی ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔وہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سمیت اہم بلدیاتی اداروں میں چیف آفیسر بھی تعینات رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button