وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی سیکریٹری بلدیات کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیات اور دیہی ترقی کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پبلک سروس کے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اصلاحات اور درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ
محکمے میں ترقیوں کے تمام زیر التواء کیسز کو جلد از جلد مکمل کریں۔ بجٹ کی تیاری میں تمام پبلک سروس ڈیلوری کے محکموں کے مسائل حل کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ گلگت، سکردو اور چلاس شہر کی تزائن و آرائش اور صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے جس کیلئے روایتی طریقوں کے بجائے شہر کی صفائی کیلئے میکنیکل سویپرز استعمال کئے جائیں۔ سکردو، ہنزہ اور چلاس میں بھی سینٹری لینڈ فلڈ سائیٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے امیدواروں کی ٹریننگ کیلئے لوکل گورنمنٹ اینڈ سپورٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ محکمہ بلدیات اور اداروں کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کی سسٹین ایبلٹی پر توجہ دی جائے۔ووکیشنل سنٹرز کے ذریعے تیار کئے جانے والے اشیاء کی کولٹی کو بہتر بنانے اور مارکیٹ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔ لوکل گورنمنٹ کے تحت تعمیر کئے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے کیلئے محکمہ سفارشات تیار کرے تاکہ عرصہ دراز سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹس عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے استعمال کئے جاسکے۔





