وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پھول پیش کرنے والے بچے اور بچیوں سے باتیں چیت کی اوربچوں اظہارِ شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سلام سپر ہیرو کہنے پر طلبہ نے پرجوش جواب دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالب علم کی طرف سے دولاکھ گھر بنا نے کے جواب پر مسرت کا اظہار کیا اور تقریب میں طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں شاندار نواز شریف سکول آف ایمننس کا دورہ کیا اور سکول آف ایمیننس میں کلاس روم، کمپیوٹر اور روبوٹک لیب کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پائلٹ سکول لاہور کے طلبہ کے تیار کردہ”مریم نواز سہارا روبوٹ“ میں دلچسپی کا اظہار کیااور خود بیٹھ کر سہارا ربورٹ کی ریڈنگ چیک کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ ”مریم نواز سہارا روبوٹ“ فالج زدہ مریض کی آنکھیں ریڈ کرکے تاثرات سمجھ سکتا ہے۔ ”مریم نواز شریف سہارا روبوٹ“ کاجنرل ہسپتال میں ایک ماہ تک کامیاب تجربہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نواز شریف سکول آف ایمیننس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 10376 سکول آپ گریڈ ہوچکے جبکہ طلبہ کی تعداد 5 سے سوا دس لاکھ سے زائد ہوگی اور ٹیچرز کی تعداد 16سے 34 ہزار ہوگئی ہے۔ سکول انرولمنٹ کا ٹارگٹ 10 سے 100 فیصد ہوگیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 40 لاکھ طلبہ کرکے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال قائم کردی۔ ساہیوال ڈویژن کے10 سکول آف ایمیننس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلے ہوتے ہوئے فرط جذبات سے آنکھیں بھر آئیں۔ بڑے بڑے مہنگے پرائیویٹ سکول والوں کے پاس ایسی شاندار عمارتیں نہیں۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں کوالیفائی پرنسپل، ٹیچر، اے آئی لیب، ایئر کنڈیشن کلاس روم ہیں۔ ذہین و فطین طلبہ کو برے حالات میں پڑھتے ہوئے دیکھ کر تکلیف ہوتی اور دل روتا تھا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ روایتوں کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، پنجاب کی بیٹیاں آگے بڑھ رہی ہیں۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے ذہین بچے آسمان کوچھونے سے رہ جاتے ہیں۔پنجاب کے سب بچوں کو کہتی ہوں کہ آپ پڑھیں وسائل آپ کی ماں مریم نواز شریف فراہم کرے گی۔ وسائل کی کمی کوئی گناہ یا خامی نہیں،حکومت وسائل دے گی تاکہ بچے کی اڑان میں کمی نہ آئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گواہ رہیں کہ ہم 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس بنانے کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔ اب کوئی بچہ وسائل کی کمی کا شکار ہے تو اس کے لئے نواز شریف سکول آف ایمیننس موجود ہے۔اعلیٰ تعلیم کے لئے وسائل نہیں تو ہونہار سکالر شپ مووجود ہے۔ڈگری کے بعد بزنس کے لئے قرضے دیں گے تاکہ ہرہاتھ کمانے والا بنے۔پنجاب میں پانچ لاکھ طلبہ کو سکل ڈویلپمنٹ سیکھا رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہنرمند بچوں کو ٹریننگ کے بعد خلیجی ممالک میں جانے کے لئے اخراجات کیلئے تین لاکھ روپے پرواز کارڈ کے ذریعے دے رہے ہیں۔گلف جانے والے ہنر مند بچوں کے لئے نوکری کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ وسائل اس لیے مہیا کررہے ہیں تاکہ پاکستان کاہر بیٹا اور بیٹی کامیاب بنے۔مریم نواز نے پنجاب کے ہر بچے کا ہاتھ تھاما ہے، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ عوام بالخصوص طلبہ نے جو عزت دی ہے ان کی راہیں آسان کرکے قرض چکانا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کے باعث تنزلی کا شکار تھے۔77 سال میں اتنا بجٹ کبھی نہیں دیا گیا جتنا اب دیا جارہا ہے۔بچوں کو تعلیم اور روزگار کے لئے وسائل مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بچے کہتے ہیں کہ سیاست کا شوق اور شعور نہیں، اگر سیاست نہیں سمجھو گے تو کیسے پتاچلے گا کہ کون اچھا اور برا ہے۔ پنجاب میں 49 ہزار سرکاری سکول ہیں،10 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے،اب 300نواز شریف آف ایمیننس بن رہے ہیں۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس لاہورجیسے بڑے شہروں میں نہیں بلکہ عارف والا، دینہ، بھکر جیسے شہروں میں بن رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک ساؤتھ پنجاب، نارتھ پنجاب اور لاہورکی کوئی تفویض نہیں، پنجاب کا ہر شہری مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔ اگر بچوں کو وسائل اجازت نہیں دیتے تو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ حکومت دے گی۔ پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیک دینے جارہے ہیں۔لڑکوں کو ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر15ہزار دینا ہوگا، لڑکیوں سے ڈاؤن پیمنٹ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی حفاظت کریں، غیر محفوظ جگہوں پر نہ بھیجیں۔ کاہنہ میں مزدور چھت پر کام کررہے تھے اور بچے نیچے موجود تھے۔ سانحہ کاہنہ کے بعد مجھے تین دن نیند نہیں آئی، بچے ڈرین، نالے اور گٹر میں گر جائیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے اور ڈی سی کمشنر کے پیچھے پڑ جاتی ہوں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ دن میں مین ہول کے ڈھکن لگائے جاتے ہیں رات کوکوئی نا کوئی چورا لیتا ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ ڈھکن کی حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔اگر آپ کے پاس ایئرکنڈیشن کی سواری کے وسائل نہیں تو آپ کے سامنے سڑک پر جدید ترین الیکٹرک بس آئے گی۔مجھے یقین ہے کہ اب لوگ فخر سے کہیں گے کہ ہم پنجاب کے سرکاری سکول میں پڑھتے ہیں۔ یہاں کسی کا معاشی بیک گراؤنڈ دیکھے بغیر 100فیصد فری تعلیم دی جارہی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ تعلیم بہترین مساوات قائم کرتی ہے، تعلیم سے زندگی کے راستے کھلتے ہیں۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں ہزار داخلے کیلئے پانچ پانچ ہزار بچوں نے انٹری ٹیسٹ دیا۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں ڈی ایس پی کا بچہ بھی پڑھے گااور مزدور کا بچہ بھی پڑھے گا۔ پنجاب کے سکولوں میں ابتدائی کلاسوں میں ہی آرٹی فیشل انٹیلی جنس پڑھائی جارہی ہے تاکہ ترقی کے دروازے کھل جائیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں وزیر تعلیم کا بیٹا سرکاری سکول میں پڑھتا ہے، پنجاب نے یہ طبقاتی تفریق ختم کر دی ہے۔ جنوبی پنجاب کے سکولوں کا دورے کیے تو پتہ چلا کہ غریب گھر انوں کے بچے ناشتہ نہیں کرکے آتے جس وجہ سے بیہوش ہوجاتے تھے۔ جنوبی پنجاب کے 12 لاکھ بچوں کو ملک پیک اور بسکٹ ملنے سے انرولمنٹ بڑھ رہی ہے، 25لاکھ بچوں کے مزید داخلے ہوئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ جہاں کسی نے خواب نہیں دیکھا وہاں وائی فائی اور ایئرکنڈیشن والی گرین بس چل رہی ہے۔خواتین کو گرین بس میں خوف اور ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔گرین بس طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لئے فری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ 1100 الیکٹرو بسیں آچکی ہے، 1500مزید آئیں گی، اس سال تین سو الیکٹرو بسیں دیں گے۔مریم نوا ز لاہور کی نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے۔پنجاب بھر میں سیوریج اور بارشی پانی کی نکاسی کے لئے نیاڈرینج سسٹم بنا رہے ہیں، 60 سال تک کسی نے توجہ نہیں دی۔بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بڑے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بن رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں اب واسا نئی مشینری اور ورکر کے ساتھ موجود ہے۔ عارف والا میں بارش ہوگی تو لاہور سے مشینری نہیں منگوانی پڑے گی۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کے تحت دو لاکھ گھر بن چکے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ 80ہزار گھر مکمل ہوچکے ہیں، روازنہ چھ سے سات سو گھر مکمل ہورہے ہیں۔ 2000 سے زائد بے زمین شہریوں کو الاٹ منٹ لیٹر مل چکے ہیں، گھر بنانے کے لے قرضے بھی دیں گے۔ بوسید چھتوں کی مرمت کے لئے اپنی چھت، محفوظ چھت سکیم کل ہی لانچ کی ہے۔ مریم نواز شریف۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت، محفوظ چھت سکیم میں نو سال کے لئے پانچ لاکھ روپے تک قرض دیں گے۔ اب پنجاب میں آندھی، طوفان بارش سے کوئی چھت نہیں گرے گی، ان شاء اللہ۔بڑ ے خاندانوں کے لئے اضافی کمرے اور منزل بنانے کے لئے 10 لاکھ روپے کا بلاسود قرض دے رہے ہیں۔سرکاری زمین کوئی کسی کو نہیں دیتا ہم نے لاکھوں ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو 20سال کیلئے دی ہے۔”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کے تحت کاشتکار کو فصل اگانے کے لئے بلاسود قرض بھی دیں گے۔پنجاب بھر میں تقریبا 40ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوچکی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹروبس سروس شروع کررہے ہیں۔ لاہورمیں پاکستان بھر کے عوام کے لئے پہلاسرکاری کینسر ہسپتال بنارہے ہیں۔آزاد کشمیر کے لوگ خون خرابہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔ حکومت نہیں چاہیے لیکن چاہتی ہوں جو کام پنجاب میں ہورہے ہیں ایسے ہی کام آزاد کشمیر میں بھی ہوں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو عوامی خدمت میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کریں۔ پنجاب کے ہر شہرمیں بیوٹیفکیشن ہورہی اور خوبصورت گلیاں اور روڈز بن رہے ہیں۔ ترقی صرف لاہور اور پنڈی والوں کا حق نہیں، پنجاب کے ہر شہر کے شہری کا حق ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پورے پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں۔ میں لیہ، بھکر،اور راجن پور میں نہیں رہتی مگر مجھے ان لوگوں کا پورا احساس ہے۔دوردراز علاقے والے لوگوں کا وسائل پر پورا حق ہے۔ جتنا دوسروں کاوسائل پر حق ہے اتناعارف والا جیسے شہر کے لوگوں کا بھی حق ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام سے کہتی ہوں کہ صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے ذمہ داری کا احساس کریں۔ ڈھکن چوری ہوتے رہیں گے تو لوگ گٹروں میں گرتے رہیں گے۔ ایک ہزارکلینک آن ویل چلا دیئے اب ہسپتا آپ کے پاس خود چل کر آئے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ 60 لاکھ سے زائد مریضوں کو ادویات کا اسٹاک ان کے گھر کی دہلیز پرمل رہا ہے۔ذیابیطس ٹاپ ون کے مریضوں کو گھر بیٹھے انسولین مل رہی ہے۔ ایمرجنسی میں مریض کو ایئر ایمبولینس لفٹ کرکے بڑوں ہسپتالوں تک پہنچاتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں انسان ہی نہیں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ مویشی بیمار ہوتو لائیو اسٹاک وین ان کے پاس پہنچ جاتی ہے۔لاہوریوں کو سموگ سے نجات دلانے پر مریم اورنگزیب کوشاباش دیتی ہوں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گرمی کے اثرات کم کرنے کیلئے سموگ گن سے سپرا کیا جاتا ہے۔ ہیٹ ویو اثرات کم کرنے کیے لئے لوگوں کو پانی اور شربت مہیا کیا جارہا ہے۔ دل کے مرض کے فوری علاج کے لئے 20 شہروں میں کیتھ لیب بن چکی ہیں۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دنیا کی بہترین مشینری لیکر آرہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فالج کے مریض کے لئے تین سے چار لاکھ روپے کا انجیکشن مفت لگایا جاتا ہے۔10لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے پونے چارسو ارب مل چکا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ دو سال میں 30 ہزار کاشکاروں کو ٹریکٹر ملے، پچھلے سات دہائیوں میں 20 ہزار ٹریکٹربھی نہیں دیئے گئے تھے،مزید تین سال میں 50 ہزار دینا چاہتے ہیں۔ کاشتکاروں کو میکانائزیشن کے لئے70 ارب روپے کی سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری دے رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بیوہ اور یتیم بچوں کے لئے رحمت کارڈ کے ذریعے لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔مینارٹی اور ہمت کارڈ کے ذریعے بھی مالی معاونت کی جارہی ہیں۔ جہاں پانی میسر وہاں بوٹلنگ پلانٹ لگ چکے ہیں، بوٹلنگ پلانٹ میں ایک گھنٹے میں 5 ہزار لیٹر پانی اور روازانہ ایک لاکھ 70ہزار پانی مہیا کیا جارہا ہے۔لوگوں کو حکومت پنجاب کے ٹرک ان کے گھروں تک صاف پانی پہنچائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے اگر کسی شہری کو فوری ضرورت ہوتو مریم کو بتائیں ایپ پر رجوع کریں، تین دن کے اندر مدد گھر پہنچ جائے گی۔ اتنا کچھ کرنے کے باوجود لگتا ہے کہ کچھ نہیں کیا لیکن بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ عوام کو حقیقی ماں اور مریم نواز شریف میں فرق محسوس نہیں ہوگا۔بچوں سے کہتی ہوں کہ ملک کو جلانے والوں اور پولیس پر حملہ کرنے کا ساتھ نہ دیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کرے۔آمین۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
2 دن ago
بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل
3 دن ago
محکمہ سروسز پنجاب نے شعبہ تعلیم کے 50 انتظامی سربراہان کو گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تلمبہ،میاں چنوں سمیت ضلع خانیوال کے دیگر علاقوں میں بھی الیکٹرو بس سروس لانے کا اعلان
6 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، کلیم یوسف چیف آفیسر ایم سی ایل تعینات،ایم او ریگولیشنز کاشف جلیل تبدیل
6 دن ago




