مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا۔ سانجھی سبزی پراجیکٹ کے تحت اربن سرکاری بلڈنگز اوردیہی اراضی پر عوام کے لئے موسمی سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے۔ مظفر گڑھ میں 139 کنال کے 140 پلاٹس پر عوام کیلئے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں۔”سانجھی سبزی“پراجیکٹ میں علاقے کے لوگوں کو ضرورت کے مطابق مفت سبزی ملنا شروع ہوگی ہے۔ مظفر گڑھ میں کرسچن برادری کے گاؤں سے”سانجھی سبزی“ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔ مظفرگڑھ میں لوگ رضاکارانہ طور پر بھی دوسروں کے لئے سبزیاں کاشت کرنے لگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے لئے ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ کو قابل تقلید قرار دیا اور(تمام اضلاع کے) ڈپٹی کمشنرز کو پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ڈی سی مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی مظفر گڑھ کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ کو چیف منسٹر میرٹ بیج اور ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ عثمان طاہر جپہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو”سانجھی سبزی“پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ مظفر گڑھ کے دیہات میں ایک مرلے سے ایک کنال تک سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے ”سانجھی سبزی“ لگائی جا رہی ہے۔مظفر گڑھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں سرکاری عمارتوں سے متصل خالی اراضی میں سبزی کاشت کی جا رہی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ،فارسٹ، ایجوکیشن، اے سی دفاتر سے متصل 139 کنال اراضی پر سبزی اگائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو عوامی فلاحی اقدامات اور پراجیکٹ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button