وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔دیر موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ پر تعمیر کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے موٹر وے کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے واضح ٹائم لائنز وضع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک میں ضروری ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 29 کلومیٹر طویل دیر موٹر وے چکدرہ انٹرچینج سے بارون، ضلع لوئر دیر تک تعمیر کی جائے گی۔ دیر موٹر وے منصوبے کی تخمینہ لاگت 69 ارب روپے ہے۔وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے کہا کہ دیر موٹر وے منصوبہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔ موٹر وے کی تعمیر سے ایندھن، وقت اور سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔دیر موٹر وے سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے دور افتادہ سیاحتی علاقوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ اجلاس میں پشاور۔ڈی آئی خان موٹر وے اور سوات موٹر وے فیز ٹو پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا میں سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس
11 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے بلدياتی ملازمین اور پنشنرز کا اہم اور پرزور مطالبہ! 📢
1 دن ago
*ایبٹ آباد میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پر وکلاء اور سرکاری ملازمین آمنے سامنے*
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی و برقیات کے جاری منصوبوں اور اہم امور سے متعلق اجلاس
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس،اہم فیصلے،خطاب
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
1 ہفتہ ago
وزارتِ ریلوے،حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبرپختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجراء کی منظوری
2 ہفتے ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو!
2 ہفتے ago


