چیف سیکریٹری کے مجوزہ پلان کے تحت تمام محکموں سے ڈپٹی سیکریٹری کی سیٹ ختم کی جا رہی ہے۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سیٹوں میں اصافہ کیا جائے گا۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی پانچ سیٹیں ہونگی۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اے ڈی سی ریوینیو، انفورسمنٹ، میونسپل سروس اینڈ لیویز، ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس اور ہیڈ کوارٹر کی سیٹیں ہونگی۔ڈسٹرکٹ کی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی چار سیٹیں ہونگی۔ڈسٹرکٹ لیول پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ریوینیو، انفورسمنٹ، میونسپل سروس اینڈ لیویز اور ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کی سیٹیں ہونگی۔اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ڈی سی کا سٹاف آفیسر ہو گا دفتری معاملات دیکھے گا۔اے ڈی سی ریوینیو کورٹ کے معاملات، لیڈ ریکارڈ، ابیانہ اور ایگری انکم ٹیکس کو دیکھے گا۔اے ڈی سی انفورسمنٹ پیرا، اینٹی انکروچمنٹ، پرائس کنٹرول، لوکل گورنمنٹ اور سپیشل پلاننگ کو دیکھے گا۔اے ڈی سی جی ستھرا پنجاب، واسا، پی ایچ اے، صاف پانی، ایکسائز، اور پی آر اے کے معاملات دیکھے گا۔اے ڈی سی ایف اینڈ پی فنانس اینڈ پلاننگ، ڈویلپمنٹ سکیم، ہیلتھ و ایجوکیشن اتھارٹی کے معاملات دیکھے گا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*Punjab cabinet approves Rs1.995trn industrial,export programme*
1 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت پنجاب چیریٹیز کمیشن کا 26واں اجلاس
2 دن ago
*سندھ کے پروبیشنری افسران کا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین*
3 دن ago
*مریم نواز شریف کی ساہیوال امد،6208 طلبہ میں ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کے تحائف تقسیم*
4 دن ago





