*الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر دیا*

الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندی شیڈول جاری کر دیا ہے۔حلقہ بندی کا انتظامی کام 22 جولائی سے 31 جولائی تک مکمل ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق

یونین کونسلوں کی ابتدائی فہرست یکم اگست سے 25 اگست تک تیار ہوگی۔ووٹرز27 اگست سے 16 ستمبرتک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکیں گے۔حلقہ بندی اعتراضات پر حتمی فیصلے 1 اکتوبر 2026 تک کیےجائیں گے۔اسلام آباد بلدیاتی انتخابات حلقہ بندی کی حتمی فہرست 13 اکتوبرکوجاری ہوگی۔وفاقی حکومت نےاسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 125سے بڑھا کر130 کردی ہے۔

جواب دیں

Back to top button