وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے مصروف ترین علاقوں کی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ری ماڈلنگ جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آزادی چوک، لاری اڈہ، دو موریہ پل، ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ان علاقوں میں مجوزہ ڈیزائن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور گاڑیوں کے لیے پارکنگ بنانے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے شاندار پارکنگ ایریا اور گرین ایریا کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے تجاوزات و گندگی کا خاتمہ ہو گا۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف گندگی دیواروں کا خاتمہ اور املاک کے فساڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف پیدل چلنے والوں کے لیے واک ویز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔یونیفارم ڈویلپمنٹ سے پورے علاقے کو ایک نئی شکل ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیسپاک ٹیم کو مکس ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے متعلقہ افسران موجود تھے۔






