وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اورآزاد کشمیر کی ترقی کیلئے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں تاریخ ساز پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے پنجاب کے پراجیکٹ مشعل راہ ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب کی گاڑیوں کوہر صورت ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کا حکم
2 دن ago
وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی گوئی ژوکے شہرگوئی یانگ میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو میں پارٹی سیکرٹری ہی زونگ یو اور چینی وفد سے ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کا پہلا سپیشل ڈیٹا سنٹر، ”پنجاب ڈیٹا لیک“متعارف کرانے کا اعلان
4 دن ago
پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
7 دن ago
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
1 ہفتہ ago




