”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم“ میں طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی

پنجاب کے ہونہار طلباء و طالبات کے لئے ”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم“ میں طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکٹرک بائیک سکیم کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا اور ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں۔ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی۔ اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“کا دائرہ کار بتدریج گورنمنٹ ملازمین، ڈیپارٹمنٹس، پبلک ڈیلیوری بوائے تک وسیع کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“میں ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا۔ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“کی بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔ خواہش مند طلبہ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ای بائیک ڈرائیونگ کے لئے دوروزہ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“ میں اہل طلبہ کو چھ ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا بھی حکم دیا۔

جواب دیں

Back to top button