وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کرادیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں پراجیکٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے ساڑھے تین ہزارسے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹ تیزی سے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کر ادیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر اور دیگر متعلقین کودیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی کورورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے دیہات میں ڈرینج اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور گاؤں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی۔ہر گاؤں اور دیہات میں ڈرینج، سیوریج اور پکی گلیوں کی سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے،ہر گاؤں کی حالت بدلنا چاہتی ہوں۔

جواب دیں

Back to top button