محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 51 واں اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال اور وساکھی فیسٹیول کے حتمی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت افزائی پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کو بڑی عزت و تکریم سے نوازا ہے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پولیس کے جوانوں کو بھی قیام امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وساکھی فیسٹیول 2026 کیلئے بھی سکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں فخر کے لمحات ہیں اور عالمی سطح پر مثبت امیج اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں نے تسلسل کے ساتھ عید، پی ایس ایل اور ایسٹر پر سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو اسی طرح عزتوں سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 51 ویں اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسی طرح پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور بریفنگ دی۔
Read Next
1 دن ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے80ارب روپے کی مجموعی بچت،کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی
2 دن ago
باون کاروباروں پر25ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگا دیا گیا
2 دن ago
اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ زوہیب ممتاز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد اقبال کی تعیناتی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی
4 دن ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
Related Articles
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
5 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
1 ہفتہ ago




