صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہمراہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت،اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی،تزئین و آرائش اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی اور مساوات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی (PSGPC)کے ممبران کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر،ڈپٹی پردھان سردا ر مہیش سنگھ،سیکرٹری جنر ل ستونت کور،ممبر سردار ممپال سنگھ،ڈپٹی سیکرٹری عبداللہ اویس،ASO عاصم چوہدری سمیت بورڈ کے زیر انتظام گورو دواروں کے گرنتھی، کیئر ٹیکرز و دیگراسٹاف نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے فردا فردا گورو دواروں میں تزئین آرائش،انتظامی و دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر پردھان PSGPCنے جلد از جلد ازالہ کیا جانے کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر نے کہا شرائنز برانچ اقلیتوں کو یکساں حقوق فراہمی کرنے عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔تما م گورودوارہ اسٹاف و گرنتھی صاحبان کی طرف سے دی جانے والی سفارشات پر جلد از جلد عملدآمد کیا جائے گا۔
Read Next
دسمبر 23, 2025
کمشنر لاہورآفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس خوشیاں،کیک کٹنگ کی پروقار تقریب
ستمبر 11, 2025
خیبرپختونخوا حکومت نےاقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی مرمت، بحالی اور تعمیر کے لئے 21 کروڑ روپے جاری کر دیئے
ستمبر 4, 2025
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام *اقلیتی حقوق اور تحفظ* کے حوالے سے ضلعی مکالمے کا انعقاد
اگست 11, 2025
قومی اقلیتی دن، سوامی نارائن مندر میں سندھ حکومت کی شاندار تقریب،مراد علی شاہ کا اقلیتی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین
جون 16, 2025
سندھ حکومت نے 596 اقلیتی طلبہ میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کر دیے،تمام طلبہ کو مبارکباد ،ڈاکٹر لالچند اکرانی
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ہندو رہنماؤں کی ملاقات، ہندو برادری کے مسائل حل کرنے کےلیے ڈویژن سطح پر کمیٹیاں بنانے کا اعلان
اپریل 9, 2025
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر لال چند اکرانی کی ہدایت پر اقلیتی کمیونٹی کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کے لئے سب کمیٹی قائم ،عبادت گاہوں کے دورے کرنے کا فیصلہ
مارچ 20, 2025
اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کیلئے گرانٹس میں اضافہ کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہولی کے تہوار پر پیغام
مارچ 14, 2025



