داتا دربار کے پبلک واش رومز سے لاکھوں روپے بٹورنے والا جعلی سرکاری آفیسر گرفتار کر لیا گیا۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ شہری سہولیات نے نوید سعید نامی نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزم نوید سعید ولد محمد سعید جو حبیب اللہ روڈ گڑھی شاہو کا رہائشی بتایا جاتا ہے دو ساتھیوں کے ہمراہ جعلی سرکاری آفیسر بن کر سرکاری بیت الخلاء سے دہاڑیاں لگاتا تھااور جعلی دستاویزات جن میں جعلی لیٹر اور رسیدیں شامل ہیں استعمال کرتا رہا شامل ہیں ۔ایم سی ایل کے ٹھیکہ پر دیئے گئے پبلک ٹائلٹس سے بھتہ وصول کرتا تھا۔صرف داتا دربار کے سرکاری پبلک واش رومز کے ٹھیکیدار شریف مسیح سے بلیک میل کر کے ایک لاکھ 37 ہزار روپے ہتھیا چکا ہے۔

ملزم کے بارے ایم سی ایل کو ملنے والی درخواست پر انفورسمنٹ انسپکٹر شیخ نعمان نے کارروائی کی اور داتا دربار سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سرکاری پبلک ٹائلٹس سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی آفیسر نوید سعید نے میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز کاشف جلیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم کے سامنے اعتراف جرم کر لیا جسے ایف آئی آر درج کروا کے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔






