وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 150 ارب کا وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں لانچ کر دیا

سچے لوگوں نے اپنے سچے وعدوں کو نبھاتے ہوئے پنجاب کے کسانوں کے 400ارب روپے کے پراجیکٹ پر عملدر آمد شروع کردیا۔صرف چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں کسانوں کے دس پراجیکٹ فنکشنل کردیئے گئے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 150ارب روپے کا وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈمہیاکردیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صرف چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں پنجاب میں کسان کارڈ لانچ کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کسان کارڈ کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے کا اعلان کردیا۔ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25 ایکڑ تک گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت لیزر لیولر دینے کا اعلان بھی کیا۔25 ایکڑ سے زائد کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر دینے کا اعلان کردیا۔کاشتکاروں کے لئے بغیر نفع کرائے پر زرعی مشینری فراہم کرنے کے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔کسان کارڈ کے ڈیلرز کی تعداد 3000 تک بڑھانے کا اعلان بھی کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ آباد میں منعقدہ تقریب میں کاشتکاروں کو خود کسان کارڈ دیئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کارڈ حاصل کرنے والے حافظ آباد کے کاشتکار شاہ نواز نیکوکار،ثنااللہ،فرحت رزاق، عبدالغفور، طارق محمود گجر کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کسان کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں زراعت اور گندم کی کاشت کا رحجان بڑ ھ رہا ہے۔ بجلی کے زیادہ بل کاشتکار کے منافع میں کمی لاتے ہیں۔ ہر شہر میں سبزیاں کاشت کرنے کا ٹاسک دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگوں نے کاشتکاروں کے لئے صرف نعرے لگائے۔ کام صرف مسلم لیگ ن نے کیا۔ سٹاک ایکسچینج اب 9100تک پہنچ چکی ہے,کیونکہ نواز شریف کی حکومت ہے۔ چاہتی ہوں روٹی اور آٹا بھی سستا رہے اور کسان کو بھی پرافٹ ملے۔کاشتکار بھائی اعتماد رکھیں، بھروسہ نہیں ٹوٹنے دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں والے فون کرکے پراجکٹ کی تفصیل مانگتے ہیں۔ پنجاب کو بدلتا دیکھ رہی ہوں۔ فتنہ فساد،گھیراو جلاؤ لاقانونیت اور مہنگائی اب دم توڑ رہی ہے۔ جب بھی ترقی ہو، خوشحالی ائے۔ نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے۔جادو کی چھڑی نہیں اللہ کا خوف اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول اور ہسپتال جاتی ہوں تو لوگوں کے چہرے پر خوشی آتی ہے۔ نواز شریف کی حکومت آئی تو مہنگا ئی نیچے جارہی ہے۔ 7ہزار ڈیزل اور بجلی کے ٹیوب ویل سولر لائزیشن کررہے ہیں۔روٹی۔ آٹا کی قیمت بڑھے تو فوراً انتظامیہ سے پوچھتی ہوں۔ کاشتکار گندم اگائیں، پرافٹ میری زمہ داری ہے۔ بیج، کھاد اور دیگر مداخل کے نرخ نیچے ارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ میں ہرروز خوشخبری آرہی ہے۔پہلی مرتبہ حکومت خود کاشتکار تک پہنچ رہی ہے۔ ماضی میں حکومت کسان نہیں دراصل اڑھتی سے گندم خرید رہی تھی۔باردانہ پہلے پانچ، پانچ سو میں بک رہا تھا۔ نواز شریف مجھ سے روزانہ کسان کارڈ اور ٹریکٹر سکیم کا پوچھتے ہیں۔کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر روائتی علاقائی لڈی پیش کی گئی۔تقریب میں کاشتکاروں کے لئے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی کسان دوست پراجیکٹس پر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔کسان کارڈ سے کاشتکار ہر فصل پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ خرید سکے گا۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جب بھی ترقی ہوتی ہے ہراینٹ پر مسلم لیگ کا نام ہوتا ہے۔ترقی کا سفر اب نہیں رکے گا۔صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زراعت کے بجٹ میں 250فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔25 کروڑ کی جعلی بیج کھاد وغیرہ پکڑے گئے،مہنگے اور جعلی بیج کی شکایت ہیلپ لائن پر کریں۔ سائرہ افضل تارڑ، وزیر زراعت عاشق حسین، سیکرٹری زراعت نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button