صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق

نئی ڈویژن گجرات اور نئے اضلاع جن میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، تلہ گنگ شامل ہیں۔

پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

 

پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

1 لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں

 

2 گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں

 

3 گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں

 

4 راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

5 ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

6 ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

7 بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

8 ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

9 فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

10 سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے

 

سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں

 

سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button