اسلام آباد کے زون تھری اور دیگر زونز میں ہر قسم کی غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیر کا نوٹس !

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اسلام آباد کے زون تھری جسمیں شاہ اللہ دتہ، تلہاڑ، گوکینہ، سید پور، بری امام، شاہدرہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں میں ہر قسم کی سرکاری و ملکیتی اراضی پر سی ڈی اے کی بلا اجازت تعمیر کرنا خلاف قانون قرار دی گئی ھے.

اسی طرح اسلام آباد کے دیگر زونز میں بھی سی ڈی اے سے بلا اجازت تعمیرات ناصرف خلاف قانون ہے

بلکہ غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ ان اقدامات سے اسلام آباد کے قدرتی حسن و مناظر اور ماحول کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچ رہا ہے۔

لہذا عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہر قسم کی غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیرات کے ختم کریں اور بلا اجازت تعمیرات سے گریز کریں. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔مزید برآں سی ڈی اے نے فیلڈ میں موجود اپنے اہلکاروں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی اہلکار غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

جواب دیں

Back to top button