لیز کی منسوخی کے بعد پیٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ سی ڈی اے نے حاصل کر لیا۔پی ایس او اور اعوان ایسوسی ایٹس 48 کڑور روپے سے زائد کی نادہندہ تھی۔مذکورہ پیٹرول پمپ کی مبینہ لیز 2005 میں اختیارات سے تجاوز کرکے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے دی۔اس پیٹرول پمپ پر معاہدے کے برعکس متعدد تجاوزات بھی قائم تھیں۔
سی ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی نوٹسسز جاری کر رکھے تھے۔بقایاجات کی ادائیگی کیلئے بھی متعدد نوٹسسز جاری کئے گئے
مذکورہ کمپنیوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
اسی طرح تجاوزات اور پیٹرول پمپ سائٹ پر دیگر کاروبار بھی ختم نہ کئے گئے ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کرکے سی ڈی اے نے قبضہ حاصل کرلیا۔پیٹرول پمپ سائٹ کی الاٹمنٹ شفاف بڈنگ کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں اشتہار اخبارات میں شائع کئے جائیں گے ۔بڈنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈی جی ایڈمن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔مذکورہ پیٹرول پمپ سائٹ سے متعلق کیس عرصہ دراز سے عدالتوں میں التواء تھا
مؤثر پیروی کرکے تمام کیسز کو ختم کیا گیا۔






