چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آکشن کمیٹی کا اجلاس،نیلام عام میں بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی کمرشل شاپس بھی سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سی ڈی اے ممبران سمیت آکشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اسلام آباد میں سرمایہ کاروں کو آنے والی آکشن کے حوالے سے پرکشش اور بہترین مواقع فراہم کئے جائیں، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کے حوالے سے بہترین اور کاروبار کے لئے موزوں ترین پلاٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نیلامی میں کمرشل پلاٹس سمیت، کلاس تھری، انڈسٹری، ہوٹل پلاٹس اور اپارٹمنٹس پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جائیں۔ نیلام عام میں بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی کمرشل شاپس بھی سرمایہ کاری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ میں موجود کمرشل شاپس فوراً کاروبار کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی شاپس کا تخمینہ مارکیٹ پرائس کی مطابقت سے لگایا جائے۔سرمایہ کاروں کو نیلام عام میں شرکت کے حوالے سے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نیلام عام کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو آسان اقساط کی ادائیگی کی سہولت حاصل ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button