لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے شمع آزادی روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا

”کشمیر ہمارا ہے”ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی

تقریب منعقد ہوئی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کی علامتی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا -یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت کی-وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکا نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی-لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش کی گئی-لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کئے گئے -کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی -لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں -یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا-

جواب دیں

Back to top button