قومی انسداد پولیو مہم کمشنر لاہور زید بن مقصود شہر کے مختلف علاقوں کے دورے،سی ای او ہیلتھ لاہور اور متعلقہ پولیو انچارجز نے پولیو مہم۔ریکارڈ اور اپ ڈیٹ ڈیٹا پر بریفنگ دی

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز شہر کے مختلف علاقوں (داتا گنج بخش ٹاون یو سی 94 شادمان ) میں مصروف کار پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ لاہور اور متعلقہ پولیو انچارجز نے پولیو مہم، ریکارڈ اور اپ ڈیٹ ڈیٹا پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ جاری پولیو مہم میں لاہور میں 5 سال کی عمر تک کے 22لاکھ 30ہزار134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے، جس کے لئے 5825 موبائیل پولیو ٹیمز، 371فکسڈ ٹیمز متحرک ہیں اور 214 ٹرانزٹ پوائنٹس کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ریلوے اور بس اسٹیشنز پر بھی ٹیمیں تعینات ہیں، انہوں نے خصوصی طور پر پولیو ٹیموں سے ایپ کے ذریعے ڈیٹا اپلوڈنگ، ریکارڈ رجسٹر اور انسداد پولیو مائکروپلان کےمطابق ابتک کی انٹریز کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ فیلڈ ٹیمیں جانفشانی سے ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں، 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلوانا والدین کا قومی و انسانی فرض ہے، پولیو زندگی بھر کی معزوری ہے، اپنے بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شہری اور والدین مکمل تعاون کریں۔

جواب دیں

Back to top button