چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی ملاقات،ملکر اسلام آباد کی خوبصورتی میں کردار ادا کرنے پر اتفاق

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ہفتہ کے روز باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. ملاقات میں ممبر ایڈمن و انوائرمنٹ بھی موجود تھے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے باکو ماہرین نے اب تک کئے جانے والے بیوٹیفکیشن اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

سرینگر ہائی وے، میلوڈی مارکیٹ سمیت سید پور ویلیج کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ خوبصورتی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے تحت مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے درختوں کو ترجیح دی جائے. انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف شاہراہوں پر دیدہ زیب سافٹ لینڈ سکیپنگ بھی کی جائے اور میڈین سٹریپس کو مزید خوبصورت بنایا جائے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ خوبصورتی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کو شہر کے طویل المدت بیوٹیفکیشن پلان سے ہم آہنگ کیا جائے. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور باکو کی ٹیمیں ملکر شہر کی خوبصورتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں. چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سوشل ذمہ داری کے تحت کارپوریٹ سیکٹر اور اچھے برانڈز کو بھی شہر کی خوبصورتی اور شجر کاری مہم کے عمل میں شامل کیا جائے.

جواب دیں

Back to top button