پنجاب میں اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،صائمہ سعید او ایس ڈی،طیب فرید ڈی جی واسا پنجاب، شاہدہ فرخ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات

حکومت پنجاب کی طرف سے اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صائمہ سعید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔شاہدہ فرخ نوید ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اسی محکمہ میں سیکرٹری جبکہ تقرری کے منتظر محمد سلیم افضل کو ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ طیب فرید کو ڈی جی واسا پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔طیب فرید کو سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button