چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں اور مختلف سٹالز کا دورہ

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے رمضان المبارک کے چوتھے روز سستے بازاروں اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر کو بریفننگ دی کہ اسلام آباد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں آلو 53 روپے کلو، ٹماٹر 49 روپے کلو، کیلا 190 روپے درجن، مسمی 184 روپے درجن اور انار 454 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، جو کہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔دورے میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں دیگر کئی سبزیاں اور فروٹ کی قیمتیں بھی لاہور اور دیگر شہروں سے کم یا مساوی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ سستے بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ سستے بازاروں میں سرکاری قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہوں پر لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری قیمتوں کا خیال رکھیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع کریں

جواب دیں

Back to top button