چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نےسرکاری محکموں کواین او سی کااجراء آسان بنانے کا حکم دے دیا-ای بز پورٹل پر کاروباری افراد، شہریوں کیلئے این او سی کے آن لائن حصول کے عمل کو سادہ بنایا جائیگا-چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا-صوبہ میں ای گورننس اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبہ میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی-گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے گی۔رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران اپنے فرائض عبادت سمجھ کر سر انجام دیں۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول، چیئرمین پی آئی ٹی بی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی- جس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرماہ صیام میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔منگل کے روز صوبہ بھرمیں 15ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں۔تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کو ای فاس سے منسلک کر دیا گیا ہے-
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






