ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس،شہری رمضان پیکج پر ٹیکس ادائیگی سے مستثنٰی ہونگے

رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو، اومنی، الفلاح، بینک آف پنجاب، حبیب بینک لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ مینجرز نے شرکت کی. ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی.

رقم کی ادائیگی کے وقت 1000 روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا. رمضان پیکج میں شفافیت کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا اور رمضان المبارک میں شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری رمضان المبارک میں رمضان پیکج پر ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنٰی ہوں گے.

جواب دیں

Back to top button