رمضان المبارک کا چوتھا روزہ/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ساتھ صوبائی وزراء بھی فیلڈ میں متحرک

رمضان المبارک کے چوتھے روزے/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ساتھ صوبائی وزراء بھی فیلڈ میں متحرک ہیں. صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے رمضان سہولت بازار چائنہ اسکیم کا دورہ کیا اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں و فراہمی کا جائزہ لیا.

انہوں نے سہولت سٹالز پر اشیاء کے معیار اور وافر مقدار میں دستیابی پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا. سہولت سٹالز پر قیمتوں میں کمی ضلعی انتظامیہ لاہور اور مارکیٹ کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. فراہم کردہ ریلیف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انسپکشنز، بھرپور جرمانے عائد ،مقدمات کا اندراج کروایا گیا. 225 مقامات پر خلاف ورزیاں پر سخت ایکشن لیا گیا. 2 مقدمات کا اندراج، 440 وارننگز، 2 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بھرپور کارروائیاں جاری ہے اور گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، انتظامی افسران میں فیلڈ میں متحرک ہیں، قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سہولت رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

جواب دیں

Back to top button