سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد،ملازمین اضافی ٹاسک سونپ دیئے گئے

چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ٹاؤن ہال کے تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی. اس موقع پر سی او ایم سی ایل کی ٹاؤن ہال کے ملازمین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرداً فرداً تمام ملازمین سے ان کے کام کی نوعیت سے متعلق دریافت کیا.

انہوں نے ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی تعاون کی یقین دہانی کروائی. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے تمام ملازمین کو اضافی ٹاسک بھی سونپا. انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ملازمین کہیں بھی کسی بھی مقام پر بینرز و اسٹریمرز و اسٹیکرز دیکھیں تو فوری اتروائیں. سی او ایم سی ایل نے ملازمین کو متعلقہ زونل افسر سے رابطے میں رہنے کی ہدایات کیں. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ بینرز و اسٹریمرز کے اتروانے کے لئے متعلقہ زونل افسران آلات و سامان مہیا کریں گے. انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ملازمین کو اضافی ٹاسک سونپا گیا ہے، سی او ایم سی ایل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشن لاہور کلین کی تکمیل کے لئے کاوشیں جاری ہیں.

جواب دیں

Back to top button