وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر (Natalie A. Baker) اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز (Kristin K.Hawkins) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک و پر خلوص خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سسٹر سٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور اسٹرٹیجک مفادات پر قائم قابلِ قدر شراکت داری ہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں امریکا کے لیے اسٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط پل کی مانند ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔ امریکا کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب کو پہلے وویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago






