پشاور(بلدیات ٹائمز) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بجٹ سال 2025-26 میں بالترتیب 6 فیصد اور 7 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ھے۔ تفصیلات کے مطابق اگلے سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے بجٹ تجاویز میں تنخواہوں اور پنشن میں تجویز کردہ قلیل اضافہ کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دے کر مسترد کر دیا ھے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہاوس سے صحافی برادری سے رابطہ کر کے موجودہ بجٹ تجاویز کو مسترد کرتے ھوئے کہا ھے کہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا دیگر مزدور تنظیموں کے اشتراک سے تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کے لئے احتجاجی تحریک کا اغاز کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ھوگی۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سینئر عہدیداران نے حکومت خیبرپختونخوا ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ سے صوبائی سرکاری ملازمین بشمول بلدیاتی ملازمین و پنشنرز کی تنخواہوں اور ہنشن میں مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ھوئے کہا ھے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن میں کیا گیا قلیل اضافہ انصاف کے منافی اور ملازمیں کے بنیادی آئینی حقوق کے خلاف اقدام قرار دیا ھے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ مسودہ 2026 کو مکمل مسترد کرتے ہیں،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
5 گھنٹے ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس،محکمہ لوکل گورنمنٹ کو صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا
6 گھنٹے ago
*محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا میں شفافیت اور جواب دہی کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس*
1 دن ago
رواں مالی سال کے لئے ریونیو کا ہدف 180 ارب روپے مقرر کیا گیا،محمد سہیل آفریدی کا صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
1 دن ago





