*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹولنٹن مارکیٹ، سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ، سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ان سائٹس پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔

ٹولنٹن مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز میں فنشنگ ورک تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر بھی ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اندرونی کوریڈورز کی دکانوں پر بھی یونیفارم سائینج لگانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فنشنگ ورک آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ سبزہ زار کا بھی دورہ کیا۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کے اطراف سروس روڈ کے خاتمے سے سڑک کشادہ ہو گئی ہے۔مین بلیوارڈ کے دونوں اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں۔ سبزہ زار مین بلیوارڈ پر فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز اور پیور لگائے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لیاقت چوک تا شاہ فرید چوک فنشنگ کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لیاقت چوک پر سگنلز اور چوک کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فائنل وئیرنگ کورس آئندہ چند روز میں کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button