وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے سٹیٹ آف آرٹ جدید ترین طبی آلات خریدنے اور مریضوں کی ضرورت کے پیش نظر طبی آلات ترجیحاً فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ کے تمام پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔ اس موقع پر نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال پراجیکٹ کی چھ ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی اورزیرتکمیل ہیلتھ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہرنمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کی تکمیل کے لئے فنڈز کے اجراء کی ہدایت کی اور چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے بہترین ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جاری اور نئے پراجیکٹ پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ60فیصد سے زائد مکمل پراجیکٹ کی جلد تکمیل پر توجہ دی جائے۔ ہیلتھ پراجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔
Read Next
22 منٹس ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago






