وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی ہے- پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہوگئے جس کے تحت پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی-

پنجاب بھر میں اب برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جاسکے گی- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگااورشہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں -پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں -سروسز کے حصول کے لئے ڈیتھ اوربرتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں –






