*پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن قیمتی اثاثہ، ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، بلال یاسین*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز سے آئے لیگی کارکنان اور عوام کے مسائل سنے، گلیوں،سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی و پانی کے مسائل بارے دریافت کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح ،میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، اس سال کے ترقیاتی کاموں سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ اگلے سالوں میں شہر لاہور اور صوبہ پنجاب کی برق رفتار ترقی کا روڈ میپ تیار کیا جاچکا ہے، قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اس حلقے کی عوام سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن قیمتی اثاثہ، ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، ہمارا کام مخالفین پر تنقید کرنا نہیں، آپکی خدمت اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button