ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد آفتاب احمد او ایس ڈی،محمد سرور کی تعیناتی

حکومت پنجاب نے گریڈ 20 کے محمد اظہر حیات کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ شاہد محمود کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔گریڈ 18 کے میر ریزہ آزگن کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ بلدیات فیصل آباد آفتاب احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 18 کے محمد سرور کو ڈائریکٹر محکمہ بلدیات فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button