بلدیہ عظمٰی لاہورمیں غیرقانونی ترقیاں، کیڈر تبدیل، دوسرے محکموں کے ملازمین ضم،پی ایم ایل ن لیبر ونگ کی درخواست

بلدیہ عظمٰی لاہور کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی طرف سے خلاف ضابطہ ترقیوں، خلاف قانون کیڈر کی تبدیلی اور دوسرے محکموں کے ملازمین کو ایم سی ایل میں ضم کرنے پر مسلم لیگ ن لیبر ونگ ایم سی ایل نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کو درخواست جمع کروا دی ہے۔غیر قانونی احکامات کی صورت میں احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے درخواست کی کاپی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو بھی بجھوا دی گئی ہے درخواست کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

بخدمت جناب ایڈمنسٹریٹر صاحبہ، بلدیہ عظمٰی لاہور

عنوان :سال 2024 میں ایم سی اہل اہلکاران کی ترقیوں کے بارے میں خدشات!

جناب عالی!

گذارش ہے کہ ہمیں فوری طور پر زیر کارروائی محکمانہ پروموشن کمیٹی سال 2024 کے بارے میں سنیارٹی لسٹ اور ورکنگ پیپر دیا جائے۔ زبانی گفتگو میں ڈائریکٹر ایڈمن مذکورہ بالا معلومات دینے سے انکاری ہیں۔

 

مزید ہماری معلومات کے مطابق DPC میں کی ایک اہلکاران سے زیادتی کی جاری ہے سابقہ دور میں گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں جانے والے اہلکاران جن کو ترقی دی گئی ان میں 10 کو ریگولر کیا گیا اور بقیہ میں سے کچھ کو مس (Miss) کر دیا گیا۔

مزید ہماری معلومات کے مطابق اس DPC میں کچھ افراد کو سال میں دوبار ترقی دی جارہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔مزید ہماری معلومات کے مطابق کچھ اہلکاران کے سروس کیڈر تبدیل کیے جارہے ہیں جس کے بارے میں ہائی کورٹ کے آرڈر ہیں کہ سروس کیڈر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ہائی کورٹ کے آرڈر لف ہذا ہیں۔ اور نوٹیفکیشن بی اور سی

مزید ہماری معلومات کے مطابق ایک یادو اہلکار جن کا تعلق ایم سی ایل سے نہ ہے انہیں ایم سی ایل سروس میں ضم کیا جا رہا ہے۔جو غیر قانونی ہے۔ ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کسی دوسرے محکمہ کی سروس کے اہلکار کو کسی دوسرے محکمہ میں ضم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ہائی کورٹ کے آرڈر لف شدہ ہے۔

مرید ہماری معلومات کے مطابق سنیارٹی لسٹ کے برعکس تقریبا 6 اہلکاران جواکاؤنٹس سے ہیں ان کو جنرل کیڈر میں لا کر ترقی دی جارہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

ان خدشات کے پیش نظر موجودہ DPC کے ورکنگ پیپر کا مطالعہ کرنا ضروری ہے تا کہ ہمارے اور ملازمین کے خدشات کو دور کیا جاسکے اگر ان گزارشات پر عمل نہ کیا گیا تو ملازمین ایم سی ایل اپنے حقوق کے لیے آفیسران بالا ، وز یر اعلٰی پنجاب،اور وزیر بلدیات کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق رکھتے ہیں۔

العارض

منیر ٹکا خان ، (صدر)

ریاض الدین صوفی، جنرل سیکرٹری

 

لیبرونگ ایم سی ایل پاکستان مسلم لیگ (ن)

 

لیبر ونگ ایم سی ایل پاکستان مسلم لیگ (ن)

جواب دیں

Back to top button