وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ” مریم کی دستک ایپ” لانچ کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ”مریم کی دستک“ ایپلی کیشن سے 330سروسز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے بعد ”دستک ایپ“ ہر ضلع میں شروع کریں گے۔ مقامی ہوٹل میں ”مریم کی دستک“ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خدمت کو عوام کی دہلیز تک لے جانا چاہتے ہیں۔رمضان میں 30ارب روپے کے نگہبان پیکیج لوگوں کے گھروں تک پہنچایا۔کینسر اوردیگر مہلک امراض میں مبتلا افراد کیلئے 2ماہ کی ادویات ان کے گھر پہنچ رہی ہیں۔ادویات کی فراہمی کے سسٹم کا خود معائنہ کیا۔کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال کے ذریعے دیہات اورشہروں کے مضافاتی علاقوں میں لوگوں کے گھروں تک بہترین علاج،ٹیسٹ اورمفت ادویات کی سہولتیں پہنچا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ فیلڈ میں جانے سے لوگوں کے حقیقی مسائل کا ادراک ممکن ہوتا ہے۔بہاولپور کے گاؤں میں آرتھرائٹس میں مبتلا 80سالہ خاتون کو ملکر کلینک آن ویل کے ساتھ لیفٹر لگوانے کا فیصلہ کیا۔فیلڈ ہسپتالوں سے روزانہ 30سے 35ہزار مریض مفت ادویات اورعلاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔میری بڑی خواہش ہے کہ مریض فون کریں اورڈاکٹر ہیلتھ فیسلٹی سمیت ان کے گھر پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی میں قائم ورچوئل پولیس سٹیشن خواتین کو گھر بیٹھیں تھانے کی تمام سروسز فراہم کررہا ہے۔ہنگامی صورتحال میں خاتون کے لئے تھانے جانا مشکل ہے۔گھر بیٹھیں کال کریں تو پولیس مدد کرتی ہے۔ہم پنجاب کو ایک کلک پر لے آئیں گے، حکومت پنجاب بڑی حد تک پیپر لیس ہوچکی ہے۔کابینہ اورسیکرٹریٹ سے فائلوں کی آمدورفت ڈیجیٹل ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کے دروازے پر ایک ہی دستک سے تمام دستاویزات میسر ہونی چاہیں،لوگوں کو دفاترمیں دربدرہونے اورکرپشن سے بچانا ہے – دستک ایپ سے عوام کو دھکے نہیں کھانا پڑیں گے، کرپشن کم ہوگی، شفافیت آئے گی -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی کو تاریخ کی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب رہیں۔مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آئے تو اسے بند کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد اورعوام کی دعاؤں سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایسا کردکھایا۔گندم کے آڑھتیوں سے کسان کو بچانے کے لیے بہترین پالیسی دی گئی جس سے روٹی کے نرخ کم ہوئے – وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ نوجوان کو جلاو گھیراو،پیٹرول بم تھانے اور قومی اداروں پر حملہ کرنے کی ترغیب کے دن گے، اب انکو روزگار اور تعلیم دی جائے گی – خواب ہے میرا کہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کروں تاکہ وہ اپنی ڈگریاں ہاتھوں میں لیے نہ پھر رہے ہوں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قبل ازیں مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزرا ء کے ہمراہ بٹن دبا کر دستک ایپ کا افتتاح کیا۔تقریب میں آمد پرنسٹ کے سٹال پر روبوٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو مریم کو خوش آمدید کہا، دستک ایپ سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آئی ٹی یو سٹال پر میٹاورس ٹیکنالوجی سے ارفع کریم ٹاور میں دستک آفس کا ورچوئل معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تقریرسے قبل دستک کے نمائندوں لڑکے اورلڑکیوں کو سٹیج پر بلا لیا، گروپ فوٹو بھی بنوایا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم کی دستک ایپ سے دس سروسز،ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، موٹر وہیکل ٹرانسفر،پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن سروسز شہریوں کو دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ سروسز کے حصول کے لیے شہریوں کو مخصوص نمبر، موبائل ایپ اور عوامی پورٹل فراہم کیا جا رہا ہے۔شہری ٹریکنگ ID سے اپنی درخواستوں کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں – شہری دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سینٹر 1202 کے زریعے سروسز آڈر کر سکتے ہیں – دستک ایپ سے شہری کو مطلوبہ سروس دینے کے لیے حکومت سے منظور شدہ دستک نمائندہ بھیجا جائے گا- دستک نمائندہ درخواست فارم سے لیکر دستاویزات دہلیز پر پہنچانا یقینی بنانے گا- تقریب میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب، صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، عظمی زاہد بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان چوہدری شافع حسین، صہیب احمد بھرت، رانا سکندر حیات، بلال اکبر، معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، ارکان اسمبلی،چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، آئی جی،سیکریٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔
Read Next
19 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






