وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمد للہ پنجاب کی پہلی کلائمیٹ پالیسی، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان کانافذ کر دیا گیا ہے۔ انوائرمنٹ فرینڈلی سٹارٹ اپس اور بزنس کے لئے 15 ارب روپے کا خصوصی انوائرمنٹل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔تحفظ ماحولیات کیلئے پنجاب کو پاکستان کی پہلی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور پاکستان کی پہلی، عالمی معیار کی گرین بلڈنگ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ماحولیات پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہوچکا ہے۔ پنجاب نے ایک سال میں ماحولیاتی بہتری کے لئے وہ اقدامات کیے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ تحفظ ماحولیات کے لئے پلاسٹک مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا جو سنگل یوز پلاسٹ پر پابندی یقینی بنارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پلاسٹک بنانے اور بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع کی گئی۔ سموگ کے سداباب کے لئے پہلی مربتہ عالمی معیار کے مطابق گاڑیوں کی امیشن ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن شروع کی گئی ہے۔
پنجاب میں امیشن ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن کے تحت لاکھوں گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں ماحولیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے 50 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن نصب کیے جا چکے ہیں۔ عوام میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے شعور و آگاہی کے لئے شہروں اور دیہات میں کلائمیٹ لیڈر شپ، ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوان سرگرم عمل ہیں۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کے لئے جی آئی ایس سکواڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے پٹرول کے معیار کے چیکنگ کے لئے چار فیول ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے۔ دھول مٹی سے بچاؤ کے لئے زیر تمیر عمارتوں پر سپرنکلر سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ دریاؤں اور برساتی نالوں پر پانی کا معیار چیک کرنے کے لئے 15 واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔ شجرکاری، ری سائیکلنگ اور ای بائیک کے ذریعے وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام سے ماحولیاتی فوائد حاصل کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام میں ماحولیاتی آگاہی اور شعور کی بیداری کے لئے محکمہ تحفظ ماحول اور موسمیاتی تبدیلی میں پہلا سٹریٹجک سیل قائم کیا گیا ہے۔ ماحول کے تحفظ میں کامیاب اقدامات کی بدولت ای پی اے نے پنجاب کو پاکستان کی پہلی ای ایس او سرٹیفائیڈ ایجنسی قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں عوامی فیڈ بیک کے لئے پہلی مخصوص ہیلپ لائن 1317 قائم کی گئی ہے۔ سموگ روکنے کے لئے 2000 سے زائد انڈسٹریل یونٹس میں امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب اور تمام یونٹس کی ای میپنگ کی جارہی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹوں کے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ماحولیاتی عہد کو عملی اقدام میں تبدیل کرنے کے لئے پانچ ڈویژن میں انوائرمنٹل ڈویژنل آفس قائم کر دیئے گئے ہیں اور چار نئے ڈویژنل آفس قائم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری محکموں میں انوائرمنٹل سوشل سیف گارڈ ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے گرین پنجاب ایپ بھی قائم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں الیکٹرک بس سروس شروع کر دی گئی، تمام ڈویژن میں مزید 1100 الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں وہیکلز کے لئے خصوصی چارجنگ سٹیشن بنائے جارہے ہیں۔






