عیدالاضحٰی کی تیاریاں، نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی۔۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کا اہم اجلاس ہوا،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کی محکمانہ امور اور انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی،

وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی شریک تھے،لاہور، گوجرانولہ ،راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے ایم ڈیز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، عید کے ایام میں پانی کی سپلائی اور بروقت نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے بتایا کہ عید سے قبل ڈرینز کی صفائی، نالوں کی ڈی سلٹنگ اور مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے گا، تمام ایم ڈیز کو عید مہم کے دوران فیلڈ سٹاف کی حاضری اور سرپرائز وزٹ کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ قربانیوں کے پیش نظر پانی کی سپلائی کے اوقات کار کو بڑھایا جائے گا،لاہور واسا کے زیر انتظام نئے علاقوں میں نظام کی فعالیت بارے سفارشات جمع کروائی جائیں، راولپنڈی میں 22 نئے ٹیوب ویلز کو عید کے فوری بعد فعال کروایا جائے، وزیر ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ کھلے یا ٹوٹے مین ہولز کے ڈھکن کو فوری تبدیل کیا جائے، زیرو ٹالرینس ہوگی، بلال یاسین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو گٹروں یا نالوں میں نے بہائیں۔






