*ماحول بچائیں، پلاسٹک کو الوداع کہیں۔۔**واسا لاہور کے زیر اہتمام عالمی یومِ ماحولیات پر آگاہی واک،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی شرکت*

ماحول بچائیں، پلاسٹک کو الوداع کہیں۔۔واسا لاہور کے زیر اہتمام عالمی یومِ ماحولیات پر آگاہی واک میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے شرکت کی، آگاہی واک میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی شریک تھے،اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہے، ترقی یافتہ ممالک کے بروقت تدارک بارے اقدامات نہ ہونے سے ترقی پذیر ممالک نقصان اٹھا رہے ہیں، شہریوں میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کرنے کی کوشش ہے۔ وزیر ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ آئندہ سالوں میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے، ڈی جی واسا پنجاب نے عوام سے گزارش کی ہے کہ قربانی کی آلائشیں اور باقیات کو ڈرین یا نالوں میں ہرگز نہ پھینکیں، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز کا کہنا تھا کہ شہری اگر اپنی ذمہ داری پوری کریں تو واسا کا نظام مزید بہتر اور مؤثر ہو سکتا ہے، عید کے دوران خصوصی ڈیوٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ترجیح دی جائے، ڈرین لائنز میں کچرا، پلاسٹک بیگز اور دیگر اشیاء پھینکنے سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button