وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرگودھا کے سب سے بڑے نوازشریف فلائی اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج کا خود دورہ کیا۔صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے نواز شریف فلائی اوور کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج منصوبے کو آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نواز شریف فلائی اوور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کو سراہا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والا نواز شریف فلائی اوور 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف فلائی اوور سے 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔ نواز شریف فلائی اوور سے خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تمام تحصیلوں سے سرگودھا آنے والے شہری مستفید ہونگے۔ نواز شریف فلائی اوور کے اطراف میں سروس روڈ اور سیور چینل باکس بھی مکمل ہوگیا۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کی تقریب میں پہنچنے پروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاطلبہ نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ طلبہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور خیرمقدمی نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات بھی کی۔ طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے بڑی ہوکرسی ایم بنو جس پر وزیراعلیٰ نے کہا آمین۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی درخواست پر انکے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کو آپریشن بنیان مرصوص میں فتح پر مبارکباد پیش کی اورطلبہ نے پاک فوج کی فتح مبین کے اعزاز کا پرجوش نعروں سے خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول پیش کرنے والے طلبہ سے اظہارِ شفقت کیا۔ ”یونہی دنیا میں تم جگمگاتے رہو“نوجوانوں کے لئے شاندار نغمہ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خراج تحسین پیش کیا اور نغمہ پیش کرنے والے طلبا اور طالبات کو پاس بلا کر تصویر بنوائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو طالبات نے پورٹریٹ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو 1929 میں تعمیر ہونے والی تعلیمی عمارت کا خوبصورت ماڈل پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو لمز کے برابر رینکنگ ملنے پر اظہار مسرت کیا۔ تقریب میں سرگودھا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے طلبہ کو سلامی پیش کی۔ طلبہ نے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تاثرات بیان کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبہ کی خواہش پر سٹیج پر جاکر معانقہ کیا۔ تقریب میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کے بارے میں خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ سرگودھا ڈویژن کے طلبہ کو2983 لیپ ٹاپ اور 2491 ہونہار سکالر شپ دئیے گئے۔ پبلک یونیورسٹیوں کے 2587 لیپ ٹاپ اور 1975ہونہار سکالر شپ دئیے گئے۔ سرگودھا ڈویژن میں میڈیکل کالج کے 93 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 55 طلبہ کو سکالر شپ مل گئے۔سرگودھا ڈویژن کے کالجز کے 303 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 461 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر یابرتر دیکھنا چاہتی ہوں۔ میرا وزیر اعلیٰ بننا پنجاب کے تمام بیٹے اوربیٹیوں کے لئے اعزاز ہے۔بیٹی بہادر ہوتو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نوازشریف کی بیٹی ہوں جو وعدہ کرتی ہوں پورا کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے اور بچی کوآگے بڑھتا دیکھنا میری خواہش ہے۔طلبہ کو تعلیم دینے کے بعد خود روزگار کے لئے وسائل مہیا کریں گے۔ریاست ماں کی طرح ہوتی اور ماں کو تو ہر بچے کا احساس ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آسان کاروبار کے لئے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افراد کو 61ارب روپے کے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ آسان کاروبار سکیم کے تحت پنجاب میں تقریباً55ہزار نئے بزنس شروع ہوچکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی میں پراجیکٹس کی سمری بتانے میں اڑھائی گھنٹے لگے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی محنت ہر طرف نظر آتی ہے۔ صوبائی وزیر راناسکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ میرا شکریہ ادا نہ کرے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر ان کا حق ہے۔پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کو اب زمین پر نہیں بیٹھناپڑے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے جیل اور ڈیتھ سیل میں ڈالا گیا، مگر آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہاں کھڑی ہوں۔سی ایم بننا آسان ہے، مگر عوام کی خدمت محنت طلب کام ہے۔ سی ایم بننے کا مقصد گاڑیوں میں بیٹھنا اور پروٹول انجوائے کرنانہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں وسائل پہلے بھی تھے، پیسہ بھی تھا مگر اب پیسہ عوام پر لگ رہا ہے،جیبوں میں نہیں جارہا ہے۔عوام کے لئے آٹا روٹی اور سبزی وغیرہ سستی کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ دل کرتا ہے مگر ڈیڑھ سال میں کبھی چھٹی نہیں کی۔ ویک اینڈپر چھٹی کروں تو احساس جرم ہونے لگتا ہے۔ جس طرح لیپ ٹاپ میں وائرس کا خیال رکھا جاتا ہے، ملک کو سنبھال کر رکھنا ہے، کوئی سیا سی وائر س نہ آجائے۔ ہر تقریب میں کہتی ہوں،آپ کے والدین کی محنت کی کمائی ہے، کسی کا آلہ کار بنکراسے ضائع نہ کرے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں سے کہتی ہوں کہ دھرتی ماں کے خلاف کبھی قدم مت اٹھانا۔ بچوں سے یہ بھی کہتی ہوں کہ فتنہ فساد کا ایندھن بننے محفوظ رہنا۔ میرے بچوں ملک کا نقصان اوردھرتی ماں کو شرمندہ نہ ہونے دینا۔ فتنہ فساد والوں کے بہکاوے میں آنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں، ان کے والدین کا سوچ کر پریشانی ہوتی ہے۔جو 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے کیا، وہی دہشت گرد کرتے ہیں اور وہی دشمن کرتا ہے۔ شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے،ملک سے نہیں۔ سیاسی جہدوجد میں ہم نے بھی اختلاف کیا، مگر ملک کے خلاف نہیں گئے۔ سیاسی تعصب سے بالا تر ہو کر سوچیں کہ شہداء کی یاد گاریں اور عسکری تنصیبات جلانا کہاں کی سیاست ہے؟۔ جس ایئر فورس پرحملے کیے گئے، اسی ایئر فورس نے دشمن کے پانچ طیارے گرا کر نام روشن کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جن وردیوں کو ڈنڈوں پرٹانکا گیا، انہی وردی پوشوں نے ملک کی حفاظت کی۔جو پاک سرزمین کے غدار ہیں، وہ کسی کے وفادار نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب قوم بن کر فیک نیوز کے بارے میں غور کریں۔ آزادی اظہار کے اختیار کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ مرفیک نیوز دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا مہذب لوگوں کا وطیرہ نہیں۔ ہر خبر کی تصدیق کریں، پھر آگے پھیلائیں۔ طلبہ کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں فتنہ فساد والوں کے ساتھ نہیں۔ اگلے چار سالوں میں طلبہ کا مستقبل روشن کے لئے ہر اقدام کروں گی یہ میرا وعدہ ہے۔ تعلیم ہی بہتر مساوات قائم کرتی ہے برابری سطح پر سر اٹھا کر جیئیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔






