پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور محمد طاہر وٹو کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

حکومت پنجاب نےڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طاہر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن محمد عمر شیر کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔علاوہ ازیں مبین الہی کو ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی جی فشریز پنجاب محمد سلیم افضل سے ڈی جی وائلڈ لائف کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن شاہدہ فرخ نوید کو ممبر انکوائریز محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری آرکائیو اینڈ لائبریریز ونگ محکمہ سروسز محمد خان رانجھا کو سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

او ایس ڈی صلوت سعید کو سیکشن آرکائیو اینڈ لائبریریز ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر تجمل عباس رانا کو ممبر وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم تعینات کردیا گیا ہے۔

او ایس ڈی مدثر وحید ملک کو ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو محمد ابراہیم جنید کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔او ایس ڈی بابر امان بابر کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ممبر انکوائریز محکمہ سروسز ناھید گل بلوچ کو چھٹیوں کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button