وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت طویل اجلاس، 17اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے اجلاس کا تیسرا سیشن منعقدہوا۔ اجلاس میں 17 اضلاع میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن اور بیوٹی فکیشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 17اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اضلاع کو بیوٹی فکیشن اور بہتر ی کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کواضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ آباد، راولپنڈی اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کو1100 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پوسٹر بینرز اور پینا فلیکس پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا اور تمام شہروں کی روڈزپر لین مارکنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سٹینڈرڈ ڈیزائن کے مطابق غلہ منڈی،فروٹ اور سبزی منڈیاں بنانے کی ہدایت کی اور پنجاب بھر میں روٹی کی یکساں سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں بلڈنگ بائی لازکے مطابق عمارتوں کی تعمیر یقینی بنانے کابھی حکم دیا اورزیر تعمیر عمارتوں کا بلڈنگ مٹیریل روڈز پر پھیلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ چنیوٹ کی فرنیچر مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کی ہدایت بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں پراجیکٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کے ریگولر وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں۔بچوں کے تحفظ کے لئے سکول وین کی انسپکشن جاری رکھی جائے۔مین ہول کی صفائی کے لئے سیور مین کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں گندگی کی وجہ سے نالے ابل رہے ہیں،توجہ کی ضرورت ہے۔لاہور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نہروں اور نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔عیدالاضحی پر ایس او پیز کے مطابق کیٹل مارکیٹ لگائی جائیں۔سڑکوں پر گڑھے پرکرنے پر فوری توجہ دی جائے۔پارکس میں سرسبزگھاس سے منظر خوبصورت لگتا ہے،فوارے اور آبشاریں بھی بنائی جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔روڈلیول سے بلند گٹر وغیرہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔صوبہ بھر میں عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ تیار کئے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا کہ خانیوال سنگلانوالہ بازار میں سٹیٹ آف آرٹ فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی۔ خانیوال اکبر بازار کو ماڈل بازار کی شکل دی جائے گی۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 42 بازار کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔ بریفنگ میں مزیدبتایا گیا کہ کمالیہ میں خواتین کے لئے لیڈیز سپورٹس کلب قائم کیا جائے گا۔اٹک کے 39 بازار میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔اٹک میں جم خانہ اورکمیونٹی سینٹر قائم کیا جائے گا۔گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے علاقے میں بیوٹی فکیشن کی جائے گی۔خوشاب میں 80% تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ قائد آباد نوشہرہ کے مین بازاروں کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چکوال اور تلہ گنگ میں 77% تجاوزات ختم، 15جون تک تجاوزات مکمل طورپر ختم کردی جائیں گی۔ چکوال تلہ گنگ کے مرکزی بازار کی توسیع۔ری ڈیزائن اور بیوٹی فکیشن کی جارہی ہے۔ 110سالہ قدیمی ریلوے اسٹیشن اور بس سٹینڈ کی بیوٹی فکیشن کی جائے گی۔ وہاڑی کلب روڈ کو ضلع کا ماڈل بازار اور وڈن مارکیٹ بنائی جائے۔ لاری اڈا چوک کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔مزید بتایاگیا کہ منڈی بہاؤالدین میں تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں فوڈ سٹریٹ،پارک اور پارکنگ ایریا بنایا جائے گا۔ صدر بازار منڈی بہاؤالدین کو ماڈل بازار بنا یا جا ئے گا۔ منڈی بہاؤالدین کے آٹھ قدیمی بازاروں کو بحال اور بہتر کیا جائیگا۔ گجرات میں 84%تجاوازات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ گجرات سٹیڈیم کے قریب فوڈ سٹریٹ اور سولر روڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔حافظ آباد میں 73% تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ حافظ آباد میں وینیکے کے روڈ کو ماڈل بازار کادرجہ دیا جائے گا۔ بھکر کی عمر فاروق روڈ اور کینال کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جہلم میں 80%تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔لہری فیملی پارک سوہاوہ کی بیوٹی فکیشن اور بحالی کی جائیگی۔ مظفرگڑھ میں آٹھ ریڑھی بازار قائم کئے گئے ہیں۔ مظفرگڑھ میں 5 ہزار میاواکی پلانٹ فارسٹ، ماڈل بازار بنائے جائیں گے۔ میانوالی کینال سائیڈ پر فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی۔ چنیوٹ میں 92% تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ چنیوٹ کی جھنگ روڈ کو ماڈل سڑک بنایا جائے گا۔ لیہ میں تین ارب مالیت کی پانچ ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔ لیہ سٹی کینال کی لاہور کی طرز پر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ اوکاڑہ میں 93% تجاوزات ختم کی جا چکی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوکاڑہ بے نظیر روڈ کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ صدر بازار اوکاڑہ کی ری ماڈلنگ اور فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی۔ راجن پور میں تجاوزات کا 100% خاتمہ کردیا گیا ہے۔ جام پور ڈیمس گیٹ میں ماڈل بازار بنایا جائے گا۔ راجن پور کے صحت افزا مقام پر ماڑی پارک بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button