پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن لاہور محمد عمر عدنان خٹک کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ ہاوسنگ اربن ڈوپلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کردیا گیا ہے۔
تعیناتی کے منتظر مرزا راحیل بیگ کو سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور محمد وسیم کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تعیناتی کے منتظر رضوان اشرف کو سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر کامران اشرف کو سب رجسٹرار راوی ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر عرفان مارتن سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز محمد اویس کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔






