سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز میں بچوں سے شفقت بھری ملاقات کے دوران انکی تعلیم، صحت، خوراک اور دیکھ بھال بارے دریافت کیا۔

انہوں نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کیک کاٹا اور تحائف پیش کیے۔ بیورو کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور بروقت معلومات کیلئے چائلڈ پروٹیکشن موبائل ایپ تیار کی جائے، یتیم و لاوارث بچوں کی امداد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی بھرپور معاونت کریں






