وزیراعلیٰ ہاؤس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 47 واں اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سکھر کے شہریوں کو گھریلو سطح پر صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے ایک اہم منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ جلد سکھر کے ہر شہری کو اس کے گھر تک صاف پانی دستیاب ہوگا۔






